5 اشعار

منہ پہ کھاتا ہے یہ اس طرح سے تلوار کہ بس

Munh pe khata hai yeh is tarah se talwaar ke bas

منہ پہ کھاتا ہے یہ اس طرح سے تلوار کہ بس

«منہ پہ کھاتا ہے یہ اس طرح سے تلوار کہ بس» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

منہ پہ کھاتا ہے یہ اس طرح سے تلوار کہ بسدل مرا عشق میں ایسا ہے جگر دار کہ بس

نزع میں دیکھ مجھے یار جھجک کر بولاکیا بری طرح سے مرتا ہے یہ بیمار کہ بس

آپ کو بیچ کے یوسف نے زلیخا کو لیاکیا خریدار نے پایا ہے خریدار کہ بس

اس جھڑی سیتی کہیں گر نہ پڑے بام فلکاس طرح روتے ہیں تجھ بن در و دیوار کہ بس

عشق کے دار شفا میں مجھے لے چل تو یقیںؔکہ طبیبوں نے دیا اس قدر آزار کہ بس

— انعام اللہ خاں یقین