8 اشعار

میٹھی نرم سجیلی دھوپ

Meethi narm sajeeli dhoop

میٹھی نرم سجیلی دھوپ

«میٹھی نرم سجیلی دھوپ» عشرت آفریں کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں عشرت آفریں» میں 30 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

میٹھی نرم سجیلی دھوپساحل کی چمکیلی دھوپ

کب تک مایوں بیٹھے گیساون کی شرمیلی دھوپ

گھٹنوں گھٹنوں دریا کھیتڈالی ڈالی گیلی دھوپ

شوخ پہاڑی دوشیزہچنچل تیز نکیلی دھوپ

پھولوں پھولوں اترے گیاودی نیلی پیلی دھوپ

کونپل کونپل پھوٹے گیکومل سرخ رسیلی دھوپ

بستی کی ویران فضااور سیلاب کی سیلی دھوپ

پانی لاش وبا انسانبھوکی اور زہریلی دھوپ

— عشرت آفریں

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں