5 اشعار

ذرا سی بات پہ ہر رسم توڑ آیا تھا

Zara si baat pe har rasm tod aaya tha

ذرا سی بات پہ ہر رسم توڑ آیا تھا

«ذرا سی بات پہ ہر رسم توڑ آیا تھا» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

ذرا سی بات پہ ہر رسم توڑ آیا تھادل تباہ نے بھی کیا مزاج پایا تھا

گزر گیا ہے کوئی لمحۂ شرر کی طرحابھی تو میں اسے پہچان بھی نہ پایا تھا

معاف کر نہ سکی میری زندگی مجھ کووہ ایک لمحہ کہ میں تجھ سے تنگ آیا تھا

شگفتہ پھول سمٹ کر کلی بنے جیسےکچھ اس کمال سے تو نے بدن چرایا تھا

پتا نہیں کہ مرے بعد ان پہ کیا گزریمیں چند خواب زمانے میں چھوڑ آیا تھا

— جان نثار اختر