5 اشعار

زندگی تجھ کو بھلایا ہے بہت دن ہم نے

Zindagi tujh ko bhulaya hai bahut din hum ne

زندگی تجھ کو بھلایا ہے بہت دن ہم نے

«زندگی تجھ کو بھلایا ہے بہت دن ہم نے» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

زندگی تجھ کو بھلایا ہے بہت دن ہم نےوقت خوابوں میں گنوایا ہے بہت دن ہم نے

اب یہ نیکی بھی ہمیں جرم نظر آتی ہےسب کے عیبوں کو چھپایا ہے بہت دن ہم نے

تم بھی اس دل کو دکھا لو تو کوئی بات نہیںاپنا دل آپ دکھایا ہے بہت دن ہم نے

مدتوں ترک تمنا پہ لہو رویا ہےعشق کا قرض چکایا ہے بہت دن ہم نے

کیا پتا ہو بھی سکے اس کی تلافی کہ نہیںشاعری تجھ کو گنوایا ہے بہت دن ہم نے

— جان نثار اختر