5 اشعار

زندگی یہ تو نہیں تجھ کو سنوارا ہی نہ ہو

Zindagi ye to nahin tujh ko sanwara hi na ho

زندگی یہ تو نہیں تجھ کو سنوارا ہی نہ ہو

«زندگی یہ تو نہیں تجھ کو سنوارا ہی نہ ہو» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

زندگی یہ تو نہیں تجھ کو سنوارا ہی نہ ہوکچھ نہ کچھ ہم نے ترا قرض اتارا ہی نہ ہو

دل کو چھو جاتی ہے یوں رات کی آواز کبھیچونک اٹھتا ہوں کہیں تو نے پکارا ہی نہ ہو

کبھی پلکوں پہ چمکتی ہے جو اشکوں کی لکیرسوچتا ہوں ترے آنچل کا کنارا ہی نہ ہو

زندگی ایک خلش دے کے نہ رہ جا مجھ کودرد وہ دے جو کسی طرح گوارا ہی نہ ہو

شرم آتی ہے کہ اس شہر میں ہم ہیں کہ جہاںنہ ملے بھیک تو لاکھوں کا گزارا ہی نہ ہو

— جان نثار اختر