8 اشعار

آخری بار آہ کر لی ہے

Aakhiri baar aah kar li hai

آخری بار آہ کر لی ہے

«آخری بار آہ کر لی ہے» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

آخری بار آہ کر لی ہےمیں نے خود سے نباہ کر لی ہے

اپنے سر اک بلا تو لینی تھیمیں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے

دن بھلا کس طرح گزارو گےوصل کی شب بھی اب گزر لی ہے

جاں نثاروں پہ وار کیا کرنامیں نے بس ہاتھ میں سپر لی ہے

جو بھی مانگو ادھار دوں گا میںاس گلی میں دکان کر لی ہے

میرا کشکول کب سے خالی تھامیں نے اس میں شراب بھر لی ہے

اور تو کچھ نہیں کیا میں نےاپنی حالت تباہ کر لی ہے

شیخ آیا تھا محتسب کو لیےمیں نے بھی ان کی وہ خبر لی ہے

— جون ایلیا