7 اشعار

اب کسی سے مرا حساب نہیں

Ab kisi se mera hisaab nahin

اب کسی سے مرا حساب نہیں

«اب کسی سے مرا حساب نہیں» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

اب کسی سے مرا حساب نہیںمیری آنکھوں میں کوئی خواب نہیں

خون کے گھونٹ پی رہا ہوں میںیہ مرا خون ہے شراب نہیں

میں شرابی ہوں میری آس نہ چھینتو مری آس ہے سراب نہیں

نوچ پھینکے لبوں سے میں نے سوالطاقت شوخئ جواب نہیں

اب تو پنجاب بھی نہیں پنجاباور خود جیسا اب دو آب نہیں

غم ابد کا نہیں ہے آن کا ہےاور اس کا کوئی حساب نہیں

بودش اک رو ہے ایک رو یعنیاس کی فطرت میں انقلاب نہیں

— جون ایلیا