8 اشعار

ابھی فرمان آیا ہے وہاں سے

Abhi farmaan aaya hai wahan se

ابھی فرمان آیا ہے وہاں سے

«ابھی فرمان آیا ہے وہاں سے» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

ابھی فرمان آیا ہے وہاں سےکہ ہٹ جاؤں میں اپنے درمیاں سے

یہاں جو ہے تنفس ہی میں گم ہےپرندے اڑ رہے ہیں شاخ جاں سے

دریچہ باز ہے یادوں کا اور میںہوا سنتا ہوں پیڑوں کی زباں سے

زمانہ تھا وہ دل کی زندگی کاتری فرقت کے دن لاؤں کہاں سے

تھا اب تک معرکہ باہر کا درپیشابھی تو گھر بھی جانا ہے یہاں سے

فلاں سے تھی غزل بہتر فلاں کیفلاں کے زخم اچھے تھے فلاں سے

خبر کیا دوں میں شہر رفتگاں کیکوئی لوٹے بھی شہر رفتگاں سے

یہی انجام کیا تجھ کو ہوس تھاکوئی پوچھے تو میر داستاں سے

— جون ایلیا