9 اشعار

بہت دل کو کشادہ کر لیا کیا

Bahut dil ko kushada kar liya kya

بہت دل کو کشادہ کر لیا کیا

«بہت دل کو کشادہ کر لیا کیا» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

بہت دل کو کشادہ کر لیا کیازمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا

تو کیا سچ مچ جدائی مجھ سے کر لیتو خود اپنے کو آدھا کر لیا کیا

ہنر مندی سے اپنی دل کا صفحہمری جاں تم نے سادہ کر لیا کیا

جو یکسر جان ہے اس کے بدن سےکہو کچھ استفادہ کر لیا کیا

بہت کترا رہے ہو مغبچوں سےگناہ ترک بادہ کر لیا کیا

یہاں کے لوگ کب کے جا چکے ہیںسفر جادہ بہ جادہ کر لیا کیا

اٹھایا اک قدم تو نے نہ اس تکبہت اپنے کو ماندہ کر لیا کیا

تم اپنی کج کلاہی ہار بیٹھیںبدن کو بے لبادہ کر لیا کیا

بہت نزدیک آتی جا رہی ہوبچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا

— جون ایلیا