5 اشعار

بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گے

Be-dili kya yunhi din guzar jaayenge

بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گے

«بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گے» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گےصرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے

رقص ہے رنگ پر رنگ ہم رقص ہیںسب بچھڑ جائیں گے سب بکھر جائیں گے

یہ خراباتیان خرد باختہصبح ہوتے ہی سب کام پر جائیں گے

کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میںکیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے

ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہمبے خبر آئے ہیں بے خبر جائیں گے

— جون ایلیا