15 اشعار

چلو باد بہاری جا رہی ہے

Chalo baad-e-bahari ja rahi hai

چلو باد بہاری جا رہی ہے

«چلو باد بہاری جا رہی ہے» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 23 سیکنڈ ہے۔

چلو باد بہاری جا رہی ہےپیا جی کی سواری جا رہی ہے

شمال جاودان سبز جاں سےتمنا کی عماری جا رہی ہے

فغاں اے دشمن دار دل و جاںمری حالت سدھاری جا رہی ہے

ہے پہلو میں ٹکے کی اک حسینہتری فرقت گزاری جا رہی ہے

جو ان روزوں مرا غم ہے وہ یہ ہےکہ غم سے بردباری جا رہی ہے

ہے سینے میں عجب اک حشر برپاکہ دل سے بے قراری جا رہی ہے

میں پیہم ہار کر یہ سوچتا ہوںوہ کیا شے ہے جو ہاری جا رہی ہے

دل اس کے رو بہ رو ہے اور گم صمکوئی عرضی گزاری جا رہی ہے

وہ سید بچہ ہو اور شیخ کے ساتھمیاں عزت ہماری جا رہی ہے

ہے برپا ہر گلی میں شور نغمہمری فریاد ماری جا رہی ہے

وہ یاد اب ہو رہی ہے دل سے رخصتمیاں پیاروں کی پیاری جا رہی ہے

دریغا تیری نزدیکی میاں جانتری دوری پہ واری جا رہی ہے

بہت بد حال ہیں بستی ترے لوگتو پھر تو کیوں سنواری جا رہی ہے

تری مرہم نگاہی اے مسیحاخراش دل پہ واری جا رہی ہے

خرابے میں عجب تھا شور برپادلوں سے انتظاری جا رہی ہے

— جون ایلیا