6 اشعار

دل جو ہے آگ لگا دوں اس کو

Dil jo hai aag laga doon us ko

دل جو ہے آگ لگا دوں اس کو

«دل جو ہے آگ لگا دوں اس کو» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

دل جو ہے آگ لگا دوں اس کواور پھر خود ہی ہوا دوں اس کو

جو بھی ہے اس کو گنوا بیٹھا ہےمیں بھلا کیسے گنوا دوں اس کو

تجھ گماں پر جو عمارت کی تھیسوچتا ہوں کہ میں ڈھا دوں اس کو

جسم میں آگ لگا دوں اس کےاور پھر خود ہی بجھا دوں اس کو

ہجر کی نذر تو دینی ہے اسےسوچتا ہوں کہ بھلا دوں اس کو

جو نہیں ہے مرے دل کی دنیاکیوں نہ میں جونؔ مٹا دوں اس کو

— جون ایلیا