5 اشعار

دل نے وفا کے نام پر کار وفا نہیں کیا

Dil ne wafa ke naam par kār-e-wafa nahin kiya

دل نے وفا کے نام پر کار وفا نہیں کیا

«دل نے وفا کے نام پر کار وفا نہیں کیا» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

دل نے وفا کے نام پر کار وفا نہیں کیاخود کو ہلاک کر لیا خود کو فدا نہیں کیا

خیرہ سران شوق کا کوئی نہیں ہے جنبہ دارشہر میں اس گروہ نے کس کو خفا نہیں کیا

جو بھی ہو تم پہ معترض اس کو یہی جواب دوآپ بہت شریف ہیں آپ نے کیا نہیں کیا

نسبت علم ہے بہت حاکم وقت کو عزیزاس نے تو کار جہل بھی بے علما نہیں کیا

جس کو بھی شیخ و شاہ نے حکم خدا دیا قرارہم نے نہیں کیا وہ کام ہاں بہ خدا نہیں کیا

— جون ایلیا