9 اشعار

اک ہنر ہے جو کر گیا ہوں میں

Ik hunar hai jo kar gaya hoon main

اک ہنر ہے جو کر گیا ہوں میں

«اک ہنر ہے جو کر گیا ہوں میں» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

اک ہنر ہے جو کر گیا ہوں میںسب کے دل سے اتر گیا ہوں میں

کیسے اپنی ہنسی کو ضبط کروںسن رہا ہوں کہ گھر گیا ہوں میں

کیا بتاؤں کہ مر نہیں پاتاجیتے جی جب سے مر گیا ہوں میں

اب ہے بس اپنا سامنا در پیشہر کسی سے گزر گیا ہوں میں

وہی ناز و ادا وہی غمزےسر بہ سر آپ پر گیا ہوں میں

عجب الزام ہوں زمانے کاکہ یہاں سب کے سر گیا ہوں میں

کبھی خود تک پہنچ نہیں پایاجب کہ واں عمر بھر گیا ہوں میں

تم سے جاناں ملا ہوں جس دن سےبے طرح خود سے ڈر گیا ہوں میں

کوئے جاناں میں سوگ برپا ہےکہ اچانک سدھر گیا ہوں میں

— جون ایلیا