8 اشعار

جی ہی جی میں وہ جل رہی ہوگی

Jee hi jee mein woh jal rahi hogi

جی ہی جی میں وہ جل رہی ہوگی

«جی ہی جی میں وہ جل رہی ہوگی» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

جی ہی جی میں وہ جل رہی ہوگیچاندنی میں ٹہل رہی ہوگی

چاند نے تان لی ہے چادر ابراب وہ کپڑے بدل رہی ہوگی

سو گئی ہوگی وہ شفق اندامسبز قندیل جل رہی ہوگی

سرخ اور سبز وادیوں کی طرفوہ مرے ساتھ چل رہی ہوگی

چڑھتے چڑھتے کسی پہاڑی پراب وہ کروٹ بدل رہی ہوگی

پیڑ کی چھال سے رگڑ کھا کروہ تنے سے پھسل رہی ہوگی

نیلگوں جھیل ناف تک پہنےصندلیں جسم مل رہی ہوگی

ہو کے وہ خواب عیش سے بیدارکتنی ہی دیر شل رہی ہوگی

— جون ایلیا