8 اشعار

جز گماں اور تھا ہی کیا میرا

Juz gumān aur tha hi kya mera

جز گماں اور تھا ہی کیا میرا

«جز گماں اور تھا ہی کیا میرا» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

جز گماں اور تھا ہی کیا میرافقط اک میرا نام تھا میرا

نکہت پیرہن سے اس گل کیسلسلہ بے صبا رہا میرا

مجھ کو خواہش ہی ڈھونڈنے کی نہ تھیمجھ میں کھویا رہا خدا میرا

تھوک دے خون جان لے وہ اگرعالم ترک مدعا میرا

جب تجھے میری چاہ تھی جاناںبس وہی وقت تھا کڑا میرا

کوئی مجھ تک پہنچ نہیں پاتااتنا آسان ہے پتا میرا

آ چکا پیش وہ مروت سےاب چلوں کام ہو چکا میرا

آج میں خود سے ہو گیا مایوسآج اک یار مر گیا میرا

— جون ایلیا