8 اشعار

نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم

Naya ik rishta paida kyūn karein hum

نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم

«نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہمبچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم

خموشی سے ادا ہو رسم دوریکوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم

یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیںوفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم

وفا اخلاص قربانی محبتاب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم

ہماری ہی تمنا کیوں کرو تمتمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم

کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نےتو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم

نہیں دنیا کو جب پروا ہماریتو پھر دنیا کی پروا کیوں کریں ہم

یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستییہاں کار مسیحا کیوں کریں ہم

— جون ایلیا