7 اشعار

روح پیاسی کہاں سے آتی ہے

Rūh pyaasi kahaan se aati hai

روح پیاسی کہاں سے آتی ہے

«روح پیاسی کہاں سے آتی ہے» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

روح پیاسی کہاں سے آتی ہےیہ اداسی کہاں سے آتی ہے

ہے وہ یک سر سپردگی تو بھلابد حواسی کہاں سے آتی ہے

وہ ہم آغوش ہے تو پھر دل میںنا شناسی کہاں سے آتی ہے

ایک زندان بے دلی اور شامیہ صبا سی کہاں سے آتی ہے

تو ہے پہلو میں پھر تری خوشبوہو کے باسی کہاں سے آتی ہے

دل ہے شب سوختہ سوائے امیدتو ندا سی کہاں سے آتی ہے

میں ہوں تجھ میں اور آس ہوں تیریتو نراسی کہاں سے آتی ہے

— جون ایلیا