7 اشعار

سارے رشتے تباہ کر آیا

Saare rishte tabāh kar aaya

سارے رشتے تباہ کر آیا

«سارے رشتے تباہ کر آیا» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

سارے رشتے تباہ کر آیادل برباد اپنے گھر آیا

آخرش خون تھوکنے سے میاںبات میں تیری کیا اثر آیا

تھا خبر میں زیاں دل و جاں کاہر طرف سے میں بے خبر آیا

اب یہاں ہوش میں کبھی اپنےنہیں آؤں گا میں اگر آیا

میں رہا عمر بھر جدا خود سےیاد میں خود کو عمر بھر آیا

وہ جو دل نام کا تھا ایک نفرآج میں اس سے بھی مکر آیا

مدتوں بعد گھر گیا تھا میںجاتے ہی میں وہاں سے ڈر آیا

— جون ایلیا