5 اشعار

تنگ آغوش میں آباد کروں گا تجھ کو

Tang āghosh mein ābād karoon ga tujh ko

تنگ آغوش میں آباد کروں گا تجھ کو

«تنگ آغوش میں آباد کروں گا تجھ کو» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

تنگ آغوش میں آباد کروں گا تجھ کوہوں بہت شاد کہ ناشاد کروں گا تجھ کو

فکر ایجاد میں گم ہوں مجھے غافل نہ سمجھاپنے انداز پر ایجاد کروں گا تجھ کو

نشہ ہے راہ کی دوری کا کہ ہم راہ ہے توجانے کس شہر میں آباد کروں گا تجھ کو

میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لےاب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو

میں کہ رہتا ہوں بصد ناز گریزاں تجھ سےتو نہ ہوگا تو بہت یاد کروں گا تجھ کو

— جون ایلیا