8 اشعار

ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیں

Theek hai khud ko hum badalte hain

ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیں

«ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیں» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیںشکریہ مشورت کا چلتے ہیں

ہو رہا ہوں میں کس طرح برباددیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں

ہے وہ جان اب ہر ایک محفل کیہم بھی اب گھر سے کم نکلتے ہیں

کیا تکلف کریں یہ کہنے میںجو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں

ہے اسے دور کا سفر در پیشہم سنبھالے نہیں سنبھلتے ہیں

تم بنو رنگ تم بنو خوشبوہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں

میں اسی طرح تو بہلتا ہوںاور سب جس طرح بہلتے ہیں

ہے عجب فیصلے کا صحرا بھیچل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں

— جون ایلیا