6 اشعار

تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو

Tumhara hijr mana loon agar ijazat ho

تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو

«تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہومیں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو

تمہارے بعد بھلا کیا ہیں وعدہ و پیماںبس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو

تمہارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناںکوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو

جنوں وہی ہے وہی میں مگر ہے شہر نیایہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو

کسے ہے خواہش مرہم گری مگر پھر بھیمیں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو

تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھیکچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو

— جون ایلیا