8 اشعار

بے گھر

Be-Ghar

بے گھر

«بے گھر» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

شام ہونے کو ہےلال سورج سمندر میں کھونے کو ہے

اور اس کے پرےکچھ پرندے

قطاریں بنائےانہیں جنگلوں کو چلے

جن کے پیڑوں کی شاخوں پہ ہیں گھونسلےیہ پرندے

وہیں لوٹ کر جائیں گےاور سو جائیں گے

ہم ہی حیران ہیںاس مکانوں کے جنگل میں

اپنا کہیں بھی ٹھکانا نہیںشام ہونے کو ہے

ہم کہاں جائیں گے

— جاوید اختر