13 اشعار

دل

Dil

دل

«دل» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

دل وہ صحرا تھاکہ جس صحرا میں

حسرتیںریت کے ٹیلوں کی طرح رہتی تھیں

جب حوادث کی ہواان کو مٹانے کے لیے

چلتی تھییہاں مٹتی تھیں

کہیں اور ابھر آتی تھیںشکل کھوتے ہی

نئی شکل میں ڈھل جاتی تھیںدل کے صحرا پہ مگر اب کی بار

سانحہ گزرا کچھ ایساکہ سنائے نہ بنے

آندھی وہ آئی کہ سارے ٹیلےایسے بکھرے

کہ کہیں اور ابھر ہی نہ سکےیوں مٹے ہیں

کہ کہیں اور بنائے نہ بنےاب کہیں

ٹیلے نہیںریت نہیں

ریت کا ذرہ نہیںدل میں اب کچھ نہیں

دل کو صحرا بھی اگر کہئےتو کیسے کہئے

— جاوید اختر