9 اشعار

معمہ

Mu'amma

معمہ

«معمہ» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

ہم دونوں جو حرف تھےہم اک روز ملے

اک لفظ بنااور ہم نے اک معنی پائے

پھر جانے کیا ہم پر گزریاور اب یوں ہے

تم اب حرف ہواک خانے میں

میں اک حرف ہوںاک خانے میں

بیچ میںکتنے لمحوں کے خانے خالی ہیں

پھر سے کوئی لفظ بنےاور ہم دونوں اک معنی پائیں

ایسا ہو سکتا ہےلیکن سوچنا ہوگا

ان خالی خانوں میں ہم کو بھرنا کیا ہے

— جاوید اختر