9 اشعار

دشواری

Dushwari

دشواری

«دشواری» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

میں بھول جاؤں تمہیںاب یہی مناسب ہے

مگر بھلانا بھی چاہوں تو کس طرح بھولوںکہ تم تو پھر بھی حقیقت ہو

کوئی خواب نہیںیہاں تو دل کا یہ عالم ہے کیا کہوں

کم بختبھلا نہ پایا وہ سلسلہ

جو تھا ہی نہیںوہ اک خیال

جو آواز تک گیا ہی نہیںوہ ایک بات

جو میں کہہ نہیں سکا تم سےوہ ایک ربط

جو ہم میں کبھی رہا ہی نہیںمجھے ہے یاد وہ سب

جو کبھی ہوا ہی نہیں

— جاوید اختر