10 اشعار

ایک شاعر دوست سے

Ek Shaayar Dost Se

ایک شاعر دوست سے

«ایک شاعر دوست سے» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔

گھر میں بیٹھے ہوئے کیا لکھتے ہوباہر نکلو

دیکھو کیا حال ہے دنیا کایہ کیا عالم ہے

سونی آنکھیں ہیںسبھی خوشیوں سے خالی جیسے

آؤ ان آنکھوں میں خوشیوں کی چمک ہم لکھ دیںیہ جو ماتھے ہیں

اداسی کی لکیروں کے تلےآؤ ان ماتھوں پہ قسمت کی دمک ہم لکھ دیں

چہروں سے گہری یہ مایوسی مٹا کےآؤ

ان پہ امید کی اک اجلی کرن ہم لکھ دیںدور تک جو ہمیں ویرانے نظر آتے ہیں

آؤ ویرانوں پر اب ایک چمن ہم لکھ دیںلفظ در لفظ سمندر سا بہے

موج بہ موجبحر نغمات میں

ہر کوہ ستم حل ہو جائےدنیا دنیا نہ رہے ایک غزل ہو جائے

— جاوید اختر