5 اشعار

ہمارے دل میں اب تلخی نہیں ہے

Hamare dil mein ab talkhi nahin hai

ہمارے دل میں اب تلخی نہیں ہے

«ہمارے دل میں اب تلخی نہیں ہے» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

ہمارے دل میں اب تلخی نہیں ہےمگر وہ بات پہلے سی نہیں ہے

مجھے مایوس بھی کرتی نہیں ہےیہی عادت تری اچھی نہیں ہے

بہت سے فائدے ہیں مصلحت میںمگر دل کی تو یہ مرضی نہیں ہے

ہر اک کی داستاں سنتے ہیں جیسےکبھی ہم نے محبت کی نہیں ہے

ہے اک دروازے بن دیوار دنیامفر غم سے یہاں کوئی نہیں ہے

— جاوید اختر