6 اشعار

کس لئے کیجے بزم آرائی

Kis liye keeje bazm aaraai

کس لئے کیجے بزم آرائی

«کس لئے کیجے بزم آرائی» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

کس لئے کیجے بزم آرائیپر سکوں ہو گئی ہے تنہائی

پھر خموشی نے ساز چھیڑا ہےپھر خیالات نے لی انگڑائی

یوں سکوں آشنا ہوئے لمحےبوند میں جیسے آئے گہرائی

اک سے اک واقعہ ہوا لیکننہ گئی تیرے غم کی یکتائی

کوئی شکوہ نہ غم نہ کوئی یادبیٹھے بیٹھے بس آنکھ بھر آئی

ڈھلکی شانوں سے ہر یقیں کی قبازندگی لے رہی ہے انگڑائی

— جاوید اختر