8 اشعار

''میرا آنگن میرا پیڑ''

''Mera Aangan Mera Peiṛ''

''میرا آنگن میرا پیڑ''

«''میرا آنگن میرا پیڑ''» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 4 منٹ 58 سیکنڈ ہے۔

میرا آنگنکتنا کشادہ کتنا بڑا تھا

جس میںمیرے سارے کھیل

سما جاتے تھےاور آنگن کے آگے تھا وہ پیڑ کہ جو مجھ سے کافی اونچا تھا

لیکنمجھ کو اس کا یقیں تھا

جب میں بڑا ہو جاؤں گااس پیڑ کی پھنگی بھی چھو لوں گا

برسوں بعدمیں گھر لوٹا ہوں

دیکھ رہا ہوںیہ آنگن

کتنا چھوٹا ہےپیڑ مگر پہلے سے بھی تھوڑا اونچا ہے

— جاوید اختر