5 اشعار

سوکھی ٹہنی تنہا چڑیا پھیکا چاند

Sookhi tehni tanha chidiya pheeka chaand

سوکھی ٹہنی تنہا چڑیا پھیکا چاند

«سوکھی ٹہنی تنہا چڑیا پھیکا چاند» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

سوکھی ٹہنی تنہا چڑیا پھیکا چاندآنکھوں کے صحرا میں ایک نمی کا چاند

اس ماتھے کو چومے کتنے دن بیتےجس ماتھے کی خاطر تھا اک ٹیکا چاند

پہلے تو لگتی تھی کتنی بیگانہکتنا مبہم ہوتا ہے پہلی کا چاند

کم ہو کیسے ان خوشیوں سے تیرا غملہروں میں کب بہتا ہے ندی کا چاند

آؤ اب ہم اس کے بھی ٹکڑے کر لیںڈھاکہ راولپنڈی اور دلی کا چاند

— جاوید اختر