4 اشعار

تمنا پھر مچل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ

Tamanna phir machal jaaye agar tum milne aa jao

تمنا پھر مچل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ

«تمنا پھر مچل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

تمنا پھر مچل جائے اگر تم ملنے آ جاؤیہ موسم بھی بدل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ

مجھے غم ہے کہ میں نے زندگی میں کچھ نہیں پایایہ غم دل سے نکل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ

یہ دنیا بھر کے جھگڑے گھر کے قصے کام کی باتیںبلا ہر ایک ٹل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ

نہیں ملتے ہو مجھ سے تم تو سب ہمدرد ہیں میرےزمانہ مجھ سے جل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ

— جاوید اختر