5 اشعار

وہ زمانہ گزر گیا کب کا

Woh zamana guzar gaya kab ka

وہ زمانہ گزر گیا کب کا

«وہ زمانہ گزر گیا کب کا» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

وہ زمانہ گزر گیا کب کاتھا جو دیوانہ مر گیا کب کا

ڈھونڈھتا تھا جو اک نئی دنیالوٹ کے اپنے گھر گیا کب کا

وہ جو لایا تھا ہم کو دریا تکپار اکیلے اتر گیا کب کا

اس کا جو حال ہے وہی جانےاپنا تو زخم بھر گیا کب کا

خواب در خواب تھا جو شیرازہاب کہاں ہے بکھر گیا کب کا

— جاوید اختر