6 اشعار

یہ مجھ سے پوچھتے ہیں چارہ گر کیوں

Yeh mujh se poochhte hain charagar kyun

یہ مجھ سے پوچھتے ہیں چارہ گر کیوں

«یہ مجھ سے پوچھتے ہیں چارہ گر کیوں» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے شہزاد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی جاوید اختر» میں 13 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

یہ مجھ سے پوچھتے ہیں چارہ گر کیوںکہ تو زندہ تو ہے اب تک مگر کیوں

جو رستہ چھوڑ کے میں جا رہا ہوںاسی رستے پہ جاتی ہے نظر کیوں

تھکن سے چور پاس آیا تھا اس کےگرا سوتے میں مجھ پر یہ شجر کیوں

سنائیں گے کبھی فرصت میں تم کوکہ ہم برسوں رہے ہیں در بہ در کیوں

یہاں بھی سب ہیں بیگانہ ہی مجھ سےکہوں میں کیا کہ یاد آیا ہے گھر کیوں

میں خوش رہتا اگر سمجھا نہ ہوتایہ دنیا ہے تو میں ہوں دیدہ ور کیوں

— جاوید اختر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں