5 اشعار

یہی حالات ابتدا سے رہے

Yehi halaat ibteda se rahe

یہی حالات ابتدا سے رہے

«یہی حالات ابتدا سے رہے» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

یہی حالات ابتدا سے رہےلوگ ہم سے خفا خفا سے رہے

ان چراغوں میں تیل ہی کم تھاکیوں گلہ ہم کو پھر ہوا سے رہے

بحث شطرنج شعر موسیقیتم نہیں تھے تو یہ دلاسے رہے

زندگی کی شراب مانگتے ہوہم کو دیکھو کہ پی کے پیاسے رہے

اس کے بندوں کو دیکھ کر کہئےہم کو امید کیا خدا سے رہے

— جاوید اختر