8 اشعار

ہجر کی راہ کسی کے لیے آسان نہیں

Hijr kī rāh kisi ke liye āsān nahīñ

ہجر کی راہ کسی کے لیے آسان نہیں

«ہجر کی راہ کسی کے لیے آسان نہیں» جواد شیخ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 12 سیکنڈ ہے۔

ہجر کی راہ کسی کے لیے آسان نہیںمنع کرتا ہوں تو ہو جایا کرو جان نہیں

اب میں چپ چاپ یہی دیکھ رہا ہوتا ہوںکون اس بزم میں کس بات پہ حیران نہیں

اس کو چھوڑا ہے بہت سوچ سمجھ کر میں نےسو پریشان تو رہتا ہوں پشیمان نہیں

شاید اچھا ہی کیا ان سنی کر کے اس نےبات سادہ تو بہت تھی مگر آسان نہیں

کام تو اور بھی کرنے کو بہت ہیں لیکنشعر گوئی کے علاوہ مرے شایان نہیں

آخری دن ہیں مہینے کے تجھے کیا معلومتو سمجھتا ہے کہ اک تیری طرف دھیان نہیں

ہم یہاں اور ہی کچھ سوچ کے آئے تھے مگراس خرابے میں ضرورت کا بھی سامان نہیں

شے تو اچھی ہے میانہ روی لیکن جوادؔاس میں کیا نفع ہے جس میں کوئی نقصان نہیں

— جواد شیخ