7 اشعار

سب کو بچاؤ خود بھی بچو فاصلہ رکھو

Sab ko bachao khud bhi bacho fasla rakho

سب کو بچاؤ خود بھی بچو فاصلہ رکھو

«سب کو بچاؤ خود بھی بچو فاصلہ رکھو» جواد شیخ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 1 سیکنڈ ہے۔

سب کو بچاؤ خود بھی بچو فاصلہ رکھواب اور کچھ کرو نہ کرو فاصلہ رکھو

خطرہ تو مفت میں بھی نہیں لینا چاہیےگھر سے نکل کے مول نہ لو فاصلہ رکھو

فی الحال اس سے بچنے کا ہے ایک راستہوہ یہ کہ اس سے بچ کے رہو فاصلہ رکھو

دشمن ہے اور طرح کا جنگ اور طرح کیآگے بڑھو نہ پیچھے ہٹو فاصلہ رکھو

حل بھی تلاش کر لیا جائے گا عن قریبتم اس وبا کو بڑھنے نہ دو فاصلہ رکھو

رکھنے کی بس یہ تین ہی چیزیں ہیں ان دنوںہمت رکھو یقین رکھو فاصلہ رکھو

کرتے ہو جس طرح برے لوگوں سے اجتناباچھوں سے بھی گریز کرو فاصلہ رکھو

— جواد شیخ