7 اشعار

سنبھل نہیں گئی حضرت درست ہو گئی ہے

Sambhal nahīñ gaī Hazrat durust ho gaī hai

سنبھل نہیں گئی حضرت درست ہو گئی ہے

«سنبھل نہیں گئی حضرت درست ہو گئی ہے» جواد شیخ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

سنبھل نہیں گئی حضرت درست ہو گئی ہےبگڑ کے اور بھی حالت درست ہو گئی ہے

عجیب بات سنی ہے خدا معاف کرےکہ آنجناب کی صحبت درست ہو گئی ہے

خراب شے ہوا کرتی تھی کوئی دن پہلےتجھے ملی ہے تو شہرت درست ہو گئی ہے

نجانے کون مخاطب ہے ان دنوں مجھ سےکوئی بھی ہو مری لکنت درست ہو گئی ہے

غلط تو خیر محبت میں اور کیا ہوتامگر یہ ہے کہ طبیعت درست ہو گئی ہے

ابھی گیا ہے مجھے کوستے ہوئے کوئیکہ اس تئیں مری نیت درست ہو گئی ہے

کھلا کہ اس سے بچھڑنے کی دیر تھی جوادؔمری اک اور بھی عادت درست ہو گئی ہے

— جواد شیخ