6 اشعار

اونچی آواز میں گانے کے لیے ہوتا ہے

Unchi aawaz mein gaane ke liye hota hai

اونچی آواز میں گانے کے لیے ہوتا ہے

«اونچی آواز میں گانے کے لیے ہوتا ہے» جواد شیخ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

اونچی آواز میں گانے کے لیے ہوتا ہےشور اندر کا دبانے کے لیے ہوتا ہے

مسکرانے سے کوئی خاص علاقہ نہ سہیبحث سے جان چھڑانے کے لیے ہوتا ہے

دور جانے کا کہو گے تو قریب آئے گاروٹھنا اس کو منانے کے لئے ہوتا ہے

تم اسے میری شکایت نہ سمجھنا لیکنیہ رویہ تو زمانے کے لئے ہوتا ہے

یہ مرا دوسرے لوگوں سے تمہیں ملوانااور بھی اپنا بنانے کے لئے ہوتا ہے

دوسرا دوست بھی ہوتا ہے ضروری جوادؔایک تو راہ پہ لانے کے لئے ہوتا ہے

— جواد شیخ