9 اشعار

اس نے کوئی تو دم پڑھا ہوا ہے

Usne koi to dam padha hua hai

اس نے کوئی تو دم پڑھا ہوا ہے

«اس نے کوئی تو دم پڑھا ہوا ہے» جواد شیخ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

اس نے کوئی تو دم پڑھا ہوا ہےجس نے دیکھا وہ مبتلا ہوا ہے

اب ترے راستے سے بچ نکلوںاک یہی راستہ بچا ہوا ہے

آؤ تقریب رو نمائی کریںپاؤں میں ایک آبلہ ہوا ہے

پھر وہی بحث چھیڑ دیتے ہواتنی مشکل سے رابطہ ہوا ہے

رات کی واردات مت پوچھوواقعی ایک واقعہ ہوا ہے

لگ رہا ہے یہ نرم لہجے سےپھر تجھے کوئی مسئلہ ہوا ہے

میں کہاں اور وہ فصیل کہاںفاصلے کا ہی فیصلہ ہوا ہے

اتنا مصروف ہو گیا ہوں کہ بسمیرؔ بھی اک طرف پڑا ہوا ہے

آج کچھ بھی نہیں ہوا جوادؔہاں مگر ایک سانحہ ہوا ہے

— جواد شیخ