غزل 9 اشعار

آؤ کعبے سے اٹھیں سوئے صنم خانہ چلیں

Aao Kaabe se uthein soo-e-sanam khaana chalein

آؤ کعبے سے اٹھیں سوئے صنم خانہ چلیںتابع فقر کہے صولت شاہانہ چلیں

کانپ اٹھے بارگہہ سر عفاف ملکوتیوں معاصی کا لنڈھاتے ہوئے پیمانہ چلیں

آؤ اے زمزہ سنجان سرا پردۂ گلبہ ہوائے نفس تازۂ جانانہ چلیں

گریۂ نیم شب و آہ سحرگاہی کوچنگ و بربط پہ نچاتے ہوئے ترکانہ چلیں

تا نہ محسوس ہو واماندگئ راہ دراززلف خوباں کا سناتے ہوئے افسانہ چلیں

پھینک کر سبحہ و سجادہ و دستار و کلاہبہ رباب و دف و طنبورہ و پیمانہ چلیں

نغمہ و ساغر و طاؤس و غزل کے ہم راہسوئے خم خانہ پئے سجدۂ رندانہ چلیں

خشک ذروں پہ مچل جائے شمیم و تسنیمثبت کرتے ہوئے یوں لغزش مستانہ چلیں

دامن جوشؔ میں پھر بھر کے متاع کونینخدمت پیر مغاں میں پئے نذرانہ چلیں

— جوش ملیح آبادی