نظم 6 اشعار

پروگرام

Programme

اے شخص اگر جوشؔ کو تو ڈھونڈھنا چاہےوہ پچھلے پہر حلقۂ عرفاں میں ملے گا

اور صبح کو وہ ناظر نظارۂ قدرتطرف چمن و صحن بیاباں میں ملے گا

اور دن کو وہ سرگشتۂ اسرار و معانیشہر ہنر و کوئے ادیباں میں ملے گا

اور شام کو وہ مرد خدا رند خراباترحمت کدۂ بادہ فروشاں میں ملے گا

اور رات کو وہ خلوتئ کاکل و رخساربزم طرب و کوچۂ خوباں میں ملے گا

اور ہوگا کوئی جبر تو وہ بندۂ مجبورمردے کی طرح کلبۂ احزاں میں ملے گا

— جوش ملیح آبادی