غزل 7 اشعار

ساری دنیا ہے ایک پردۂ راز

Saari Duniya Hai Ek Parda-e Raaz

ساری دنیا ہے ایک پردۂ رازاف رے تیرے حجاب کے انداز

موت کو اہل دل سمجھتے ہیںزندگانی عشق کا آغاز

مر کے پایا شہید کا رتبہمیری اس زندگی کی عمر دراز

کوئی آیا تری جھلک دیکھیکوئی بولا سنی تری آواز

ہم سے کیا پوچھتے ہو ہم کیا ہیںاک بیاباں میں گمشدہ آواز

تیرے انوار سے لبالب ہےدل کا سب سے عمیق گوشۂ راز

آ رہی ہے صدائے ہاتف غیبجوشؔ ہمتائے حافظ شیراز

— جوش ملیح آبادی