غزل 7 اشعار

اٹھی وہ گھٹا رنگ سامانیاں کر

Uthi woh ghata rang-saamaaniyaan kar

اٹھی وہ گھٹا رنگ سامانیاں کرگہر پاشیاں کر زر افشانیاں کر

صراحی جھکا اور دھومیں مچا دےگلابی اٹھا اور گل افشانیاں کر

مٹا داغ ہوش اور مدہوش بن جااٹھا جام زر اور سلطانیاں کر

نگاہوں سے برسا دے ابر جوانیمئے لالہ گوں سے گلستانیاں کر

سمندر پہ چل اور الیاس بن جاہواؤں پہ اڑ اور سلیمانیاں کر

سکوں پاؤں چومے وہ ہلچل مچا دےخرد سر جھکا دے وہ نادانیاں کر

علم کھول کر جوشؔ بد مستیوں کےجہاں داریاں کر جہاں بانیاں کر

— جوش ملیح آبادی