غزل 11 اشعار

یہ نصیب شاعری ہے زہے شان کبریائی

Yeh naseeb-e shaairi hai zahe shaan-e kibriyaai

یہ نصیب شاعری ہے زہے شان کبریائیکہ ملے نہ زندگی بھر مجھے داد خوش نوائی

بخدا عظیم تر ہے شہدا کے خون سے بھیمرے سینۂ قلم میں جو بھری ہے روشنائی

یہ عجیب ماجرا ہے کہ خدیو ہفت قلزمطرف سراب دوڑے پئے قسمت آزمائی

فلک اور اسے جھکائے سر منزل سفیہاںملک آئیں جس کے در پر بہ ہوائے جبہ سائی

چمن شعور نو کو جو لہو سے اپنے سینچےکبھی اس کو سکھ نہ بخشے کوئی پنجۂ حنائی

ہمہ ساز ہوں بظاہر ہمہ سوز ہوں بہ باطنمری زندگی بکائی مری شاعری غنائی

مرے تار و پود لرزاں بہ ہوائے نامرادیمرے خد و خال درخشاں بہ تبسم ریائی

مرا دل ہے گریہ مسکن مرے لب ترانہ منزلمری نے شکست خاطر مری لے ہے مومیائی

مرا جام شب سلیماں ہمہ تاج خسروانہمری چشم روز پیما ہمہ کاسۂ گدائی

مری بارگاہ ہستی ہمہ عجز بندگانہمری بارگاہ مستی ہمہ سطوت خدائی

در خلق پر جھکا ہے نہ جھکے گا تا قیامتسر جوشؔ میں بھرا ہے وہ غرور کبریائی

— جوش ملیح آبادی