12 اشعار

ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں

Haaye logon ki karam farmaiyaan

ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں

«ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں» کیف بھوپالی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «داغ دنیا نے دئیے زخم زمانے سے ملے کیف بھوپالی» میں 13 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 46 سیکنڈ ہے۔

ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاںتہمتیں بد نامیاں رسوائیاں

زندگی شاید اسی کا نام ہےدوریاں مجبوریاں تنہائیاں

کیا زمانے میں یوں ہی کٹتی ہے راتکروٹیں بیتابیاں انگڑائیاں

کیا یہی ہوتی ہے شام انتظارآہٹیں گھبراہٹیں پرچھائیاں

ایک رند مست کی ٹھوکر میں ہیںشاہیاں سلطانیاں دارائیاں

ایک پیکر میں سمٹ کر رہ گئیںخوبیاں زیبائیاں رعنائیاں

رہ گئیں اک طفل مکتب کے حضورحکمتیں آگاہیاں دانائیاں

زخم دل کے پھر ہرے کرنے لگیںبدلیاں برکھا رتیں پروائیاں

دیدہ و دانستہ ان کے سامنےلغزشیں ناکامیاں پسپائیاں

میرے دل کی دھڑکنوں میں ڈھل گئیںچوڑیاں موسیقیاں شہنائیاں

ان سے مل کر اور بھی کچھ بڑھ گئیںالجھنیں فکریں قیاس آرائیاں

کیفؔ پیدا کر سمندر کی طرحوسعتیں خاموشیاں گہرائیاں

— کیف بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں