4 اشعار

جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں

Jhuki jhuki si nazar be-qarar hai ke nahin

جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں

«جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں» کیفی اعظمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیںدبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں

تو اپنے دل کی جواں دھڑکنوں کو گن کے بتامری طرح ترا دل بے قرار ہے کہ نہیں

وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہےاس ایک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں

تری امید پہ ٹھکرا رہا ہوں دنیا کوتجھے بھی اپنے پہ یہ اعتبار ہے کہ نہیں

— کیفی اعظمی