5 اشعار

اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑے

Itna to zindagi mein kisi ke khalal pade

اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑے

«اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑے» کیفی اعظمی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ تیرا ذکربھی آئے گا اس فسانے میں کیفی اعظمی» میں 14 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑےہنسنے سے ہو سکون نہ رونے سے کل پڑے

جس طرح ہنس رہا ہوں میں پی پی کے گرم اشکیوں دوسرا ہنسے تو کلیجہ نکل پڑے

اک تم کہ تم کو فکر نشیب و فراز ہےاک ہم کہ چل پڑے تو بہرحال چل پڑے

ساقی سبھی کو ہے غم تشنہ لبی مگرمے ہے اسی کی نام پہ جس کے ابل پڑے

مدت کے بعد اس نے جو کی لطف کی نگاہجی خوش تو ہو گیا مگر آنسو نکل پڑے

— کیفی اعظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں