6 اشعار

وہ بھی سراہنے لگے ارباب فن کے بعد

Woh bhi sarahne lage arbab-e-fan ke baad

وہ بھی سراہنے لگے ارباب فن کے بعد

«وہ بھی سراہنے لگے ارباب فن کے بعد» کیفی اعظمی کا کلام ہے، جسے زاہدحسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ تیرا ذکربھی آئے گا اس فسانے میں کیفی اعظمی» میں 14 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

وہ بھی سراہنے لگے ارباب فن کے بعدداد سخن ملی مجھے ترک سخن کے بعد

دیوانہ وار چاند سے آگے نکل گئےٹھہرا نہ دل کہیں بھی تری انجمن کے بعد

ہونٹوں کو سی کے دیکھیے پچھتائیے گا آپہنگامے جاگ اٹھتے ہیں اکثر گھٹن کے بعد

غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اس کی دھوپقدر وطن ہوئی ہمیں ترک وطن کے بعد

اعلان حق میں خطرۂ دار و رسن تو ہےلیکن سوال یہ ہے کہ دار و رسن کے بعد

انساں کی خواہشوں کی کوئی انتہا نہیںدو گز زمیں بھی چاہئے دو گز کفن کے بعد

— کیفی اعظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں