5 اشعار

تم اتنا جو مسکرا رہے ہو

Tum itna jo muskura rahe ho

تم اتنا جو مسکرا رہے ہو

«تم اتنا جو مسکرا رہے ہو» کیفی اعظمی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ تیرا ذکربھی آئے گا اس فسانے میں کیفی اعظمی» میں 14 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

تم اتنا جو مسکرا رہے ہوکیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو

آنکھوں میں نمی ہنسی لبوں پرکیا حال ہے کیا دکھا رہے ہو

بن جائیں گے زہر پیتے پیتےیہ اشک جو پیتے جا رہے ہو

جن زخموں کو وقت بھر چلا ہےتم کیوں انہیں چھیڑے جا رہے ہو

ریکھاؤں کا کھیل ہے مقدرریکھاؤں سے مات کھا رہے ہو

— کیفی اعظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں